صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر کینسر سے بچا جا سکتا، ڈی ایچ او

صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر کینسر سے بچا جا سکتا، ڈی ایچ او

شہر ی روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات اپنائیں، راشدہ بتول،تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے کینسر کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر ایک بڑی حد تک قابلِ بچاؤ بیماری ہے اور جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر کینسر کے بے شمار کیسز سے بچا جاسکتا ہے۔ تمباکو نوشی اور دیگر نشہ آور اشیا سے پرہیز، متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، صحت مند وزن اور صاف ستھرا ماحول کینسر سے بچاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کینسر کی بروقت تشخیص اور احتیاطی اقدامات نہ صرف علاج کو مؤثر بناتے ہیں بلکہ قیمتی جانوں کو بھی بچا تے ہیں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات اپنائیں اور باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں