فیڈرل اردو یونیورسٹی ، اداراہ جاتی ترقی اور پیپرا ریگولیشن کے موضوع پر ورکشاپ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ ORICکے زیر اہتمام اداراہ جاتی ترقی اور پیپرا ریگولیشن کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ ہوئی۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عطاء اللہ شاہ بخاری نے جامعہ اردو کے انتظامی افسران اور غیر تدریسی عمال کو پیپرا قوانین و ضوابط پر تفصیلی لیکچر دیا۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل علی اصغر نے متحرک سٹاف کی خصوصیات اور باہمی تعاون کے حوالے بریف کیا۔