سکیورٹی سخت ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت
تما م افسر جدید پولیسنگ کے اصولوں کو اپنائیں ،شہریوں کی مدد کریں ،آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوئے ، مجموعی امن و امان کی صورتحال، پولیس فورس کی کارکردگی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی نے تمام افسران کو پولیس فورس کے انتظامی امور کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے، اندرونی نظم و ضبط کو مضبوط کرنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بروقت انجام دہی کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے پولیس ویلفیئر کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، رہائشی اور طبی سہولیات کے اقدامات کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی نظام میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ جدید پولیسنگ کے اصولوں کو اپنائیں ۔اجلاس کے دوران دارالحکومت میں حساس اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی، داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔