آر ڈی اے کی ملکتیی اراضی پر تعمیرات بارے اجلاس، اہم فیصلے
ڈیٹا سے متعلق درپیش مسائل کی نشاندہی ،قابلِ عمل تجاویز پیش کرنیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنرو ڈی جی آرڈی اے انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر آر ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر تعمیر شدہ دکانوں جو اس وقت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے زیرِ قبضہ ہیں سے متعلق طویل عرصے سے زیر التواء مسائل کے حل کے لیے اجلاس ہوا ، صدارت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نظارت علی شاہ نے کی، دکانوں کی ملکیت، قبضے، ریکارڈ میں تضادات اور دیگر انتظامی و تکنیکی امور پر غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منظور شدہ ٹرمز آف ریفرنس کے تحت تعمیری انداز میں کام کریں، ڈیٹا سے متعلق درپیش مسائل کی نشاندہی کریں اور قابلِ عمل تجاویز کے ساتھ تصدیق شدہ ریکارڈ جمع کروائیں تاکہ معاملے کا خوش اسلوبی اور قانونی حل یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے محکموں کے درمیان باہمی رابطے ، بروقت اور مستند معلومات کے تبادلے پر زور دیا تاکہ مزید تاخیر سے بچا جا سکے ۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریکارڈ کو منظم کیا جائے اور عوامی مفاد میں مسئلے کے حل کے لیے ایک مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے ۔