ٹرمپ کا امن بورڈ عالم اسلام اور فلسطینی عوام کیلئے نقصان دہ ،ابوالخیر محمد زبیر
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زوم پر آن لائن ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں ہوا۔۔۔
ملکی اور بین الاقوامی صورتحال، اسلام مخالف غیر شرعی قوانین کی منظوری، اتحاد اہلسنت، 28 مارچ یوم تاسیس جمعیت علماء پاکستان اور رکنیت سازی مہم سمیت متعدد اہم مسائل پر غور کیا گیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ٹرمپ کا امن بورڈ عالم اسلام اور فلسطینی عوام کے لیے نقصان دہ ہے ۔ جب تک فلسطینی عوام اور حماس اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے ، جے یو پی غزہ امن معاہدے کی مخالفت کرتی رہے گی ۔