تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سجھوتہ نہیں ہوگا، کمشنر راولپنڈی

تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سجھوتہ نہیں ہوگا، کمشنر راولپنڈی

متوقع بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی نے متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے اور بھرپور تیاری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ واسا، میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ادھر کمشنر نے راجہ بازار بیوٹیفکیشن اور تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا۔

جاری ترقیاتی کاموں، معیار، رفتار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ راجہ بازار شہر کی تاریخی اور تجارتی شناخت ہے ، اس لیے بیوٹیفکیشن کا کام جدید شہری تقاضوں کے مطابق، مگر مقامی ثقافت اور تاریخی حسن کو برقرار رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے ۔ تمام تعمیراتی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار کے مٹیریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں