مذاکرات کامیاب ،میونسپل لیبر یونین نے ہڑتال موخر کر دی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی نے 1000سے زائد ورکرز کی مستقلی کی تجویزسے اتفاق کرتے ہوئے منظوری کیلئے معاملہ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔
یہ فیصلہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور ورکرز دوست پالیسی کے تحت کیا گیا،چیئرمین ایچ آر کمیٹی جاوید انور مغل کے میونسپل لیبر یونین سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں یونین نے اپنی ہڑتال جزوی طور پر واپس لے لی ہے ۔