تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ریلوے ملازمین کی 2روز کی ڈیڈ لائن

تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ریلوے ملازمین کی 2روز کی ڈیڈ لائن

مطالبات پورے نہ ہوئے تو کیرج فیکٹری بند کر دینگے،علامتی جنازہ بھی نکالا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے کیرج فیکٹری کے ملازمین نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علامتی جنازہ نکالا اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ وزیر ریلوے ایک طرف ریلوے کو خسارے سے نکالنے اور ریکارڈ ریونیو حاصل کرنے کے دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ورکروں کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے مسلسل تنخواہوں میں تاخیر کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملازمین شدید ذہنی اور مالی دباؤ میں ہیں۔ اگر دو دن تک تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو کیرج فیکٹری کو مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ تنخواہوں میں تاخیر کے باعث انہیں روزانہ دکانداروں، دودھ فروشوں اور سکول انتظامیہ کے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں