آن لائن ٹیکسی،بائیکیاڈیش بورڈفعال،313ڈرائیورزرجسٹرڈ
ڈرائیور کیلئے کیو آر کوڈچسپاں کرنالازمی قرار، شہری سکین کرسکیں گے:ڈی سی اسلام آباد
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا ڈرائیورز کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ ڈیش بورڈ مکمل طور پر فعال ہوگیا،پہلے روز 313 ڈرائیورز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ،رجسٹریشن کے بعد ملنے والا کیو آر کوڈ ڈرائیور کی جانب سے چسپاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ،شہری کیو آر کوڈ سکین کرکے با آسانی رجسٹریشن کا سٹیٹس معلوم کر سکیں گے ،رجسٹریشن کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے ، ڈی سی اسلام آباد نے کہا غیر رجسٹرڈ ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر صرف رجسٹرڈ گاڑیوں میں ہی سفر کریں، ڈرائیورز رجسٹریشن کے لیے اسلام آباد سٹی ایپ پر مطلوبہ معلومات باآسانی اپ لوڈ کر سکتے ہیں،ڈرائیورز کی سہولت کے لیے رجسٹریشن ڈیش بورڈ کو مزید سادہ اور صارف دوست بنایا گیا ہے ۔
آن لائن ٹیکسی