راولپنڈی کے گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

راولپنڈی کے گرجا گھروں کی  فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

راولپنڈی (خبرنگار) آر پی او خالد محمود ہمدانی اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامرخٹک کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں گرجا گھروں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، گرجا گھروں کی سکیورٹی سے متعلق جامع انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے ہدایت کی کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے مؤثر اور فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ تمام اہم گرجا گھروں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی اور کنٹرول روم سے نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ آر پی او نے ہدایت کی کہ گرجا گھروں کے مین انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور داخلی و خارجی راستوں پر نفری میں اضافہ کیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں