سی ڈی اے بورڈ کا پہلا اجلاس، اہم فیصلے
لوئر کورٹس سے متصل وکلا چیمبرز، پارکنگ کیلئے پلاٹ الاٹمنٹ کی منظوری پی ای سی کو بھی پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری، شاہدرہ ڈیم منصوبے پر بھی غور
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا۔ متعدد ایجنڈا آئٹمز زیر بحث لائے گئے۔ لوئر کورٹس سے متصل وکلاء چیمبرز اور کثیر المنزلہ پارکنگ ایریا کی تعمیر کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ، پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کو بھی پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ Mauve Areaمیں فیلڈ آڈٹ آفس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے اراضی کی فراہمی کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شاہدرہ ڈیم منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی و تفصیلی ڈیزائن، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اسٹڈی اور کنڈکشن لائنز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد کی انتظامی حدود کیلئے ڈیجیٹل بیس میپ، جغرافیائی ویب پورٹلز اور فیصلہ سازی کے نظام کیلئے جی آئی ایس پر مبنی ڈیٹا سیٹس تیار کرنے کیلئے سپارکو اور جنرل سروے آف پاکستان سے تکینیکی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔