دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے قرآن اور سنت پر عمل ضروری، ریاض احمد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن فیض الاسلام کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ ہمارے روز مرہ کے معاملات اور۔۔۔
قول وفعل سے قرآن پاک کی تعلیمات کا عملی اظہار اللہ تعالی کی مرضی و منشا ہے اور حضرت محمد مصطفے ﷺ اس کا کامل نمونہ تھے، ہمارے اوپر بھی لازم ہے کہ قرآن پاک کو اذہان و قلوب میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں دی گئی تعلیمات کو اپنی عملی زندگیوں میں مشعل راہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار دوبیرن کلاں، کلرسیداں مرکز میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آخر میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے۔