سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرزکی فراہمی کیلئے راولپنڈی میں قرعہ اندازی

سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرزکی فراہمی کیلئے راولپنڈی میں قرعہ اندازی

23کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولرز فراہم ،ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کسانوں کیلئے تحفہ،شوکت بھٹی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے تین سالہ منصوبہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان برائے خطہ پوٹھوہارکے تحت سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرزکی فراہمی کے لیے ضلع راولپنڈی میں قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت بھٹی ، ممبر صوبائی اسمبلی رفعت عباسی اور ڈائریکٹر زراعت کے علاوہ دیگر افسران اور کاشتکاروں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ شوکت بھٹی کا کہنا تھاکہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان خطہ پوٹھوہار کے کاشتکاروں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔ پلان خطہ پوٹھوہار کی زراعت کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ راولپنڈی کے 23کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرز فراہم کیے جارہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں