اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات آج ،صدر کیلئے ون ٹو ون مقابلہ
2633وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو چکے
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026کیلئے پولنگ آج ہو گی، صدارت، ایڈیشنل سیکرٹری، جائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام چاربجے تک جاری رہنے والی اس پولنگ کے دوران 2633ووٹروکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،پولنگ اسلام آبادہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی بلڈنگ میں ہوگی، صدارت کیلئے واجد علی گیلانی اور چودھری محمد اشرف گجر،ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے پلوشہ ایازخان اور فرزانہ فیصل خان، جائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان ناصر اور اور وجاہت غوری جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے سید صلاح الدین شاہ اور سیدہ ردا بتول کے مابین ون ٹون ون مقابلہ ہوگا، سیکرٹری کیلئے بیرسٹر قاسم نواز ،نائب صدارت کیلئے صابر احمد اور آڈیٹر کیلئے فاروق اقبال خان پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔