اسلام آباد ،قوانین کی خلاف ورزی پر 121ہیلتھ مراکز سیل
ایک سال میں 1009طبی اداروں کی رجسٹریشن ، 173 شکایات کا ازالہ کیا
اسلام آباد (ایس ایم زمان )اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 سے فروری 2026 تک وفاقی دارالحکومت میں نجی اور سرکاری صحت مراکز کے 2667 معائنے کیے گئے ۔ ایک سال میں 1009 طبی اداروں کی رجسٹریشن کی گئی ،تاہم 290 اداروں کی رجسٹریشن تاحال زیر التوا ہے جس کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 121 ہیلتھ مراکز کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ مریضوں اور شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 173 شکایات کا ازالہ کیا گیا، غیر معیاری علاج، بغیر رجسٹریشن کام کرنے والے کلینکس اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے معاملات پر فوری کارروائی کی گئی۔