سیکٹر ایف چودہ اور ایف پندرہ میں ترقیاتی کا م کا باقاعدہ افتتاح

 سیکٹر ایف چودہ اور ایف پندرہ میں ترقیاتی کا م کا باقاعدہ افتتاح

وزیر ہائوسنگ ریاض پیرزادہ نے افتتاح کیا ،این ایل سی ڈویلپمنٹ کرے گا

اسلام آباد (وقائع نگار) ایف جی ای ایچ اے کے سیکٹرز 14-F اور 15- Fمیں ترقیاتی کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے موقع پر ترقیاتی کام کا افتتاح کیا۔ معاہدہ کے تحت دونوں سیکٹر ز میں ترقیاتی کام این ایل سی مکمل کرے گا۔ہاؤسنگ منصوبہ 2015 میں شروع ہوا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار رہا۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ اتھارٹی کے تمام ہاؤسنگ سیکٹرز دوبارہ ٹریک پر آنے شروع ہو گئے ہیں۔

زمین مالکان اور الاٹیز کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے ۔ وزیر کی جانب سے جائز معاوضے اور منصوبہ کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وعدوں کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے الاٹیز سے اقساط کی بروقت ادائیگی کی اپیل کی ہے ۔تمام رکے ہوئے منصوبے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ایف 14 اور ایف 15 میں لگ بھگ 11 ہزار رہائشی پلاٹس اور10,875 کنال پر مشتمل بہترین لوکیشن کے سیکٹرز موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں