رمضان المبارک مین بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،آئیسکو چیف

  رمضان المبارک مین بجلی کی  لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،آئیسکو چیف

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ آئیسکو اپنی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اس ماہ رمضان المبارک کے دوران بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔۔۔

 تا کہ روزے دار عبادات اور دیگر معاملات زندگی احسن انداز میں ادا کر سکیں۔ 24/7بجلی کی ترسیل کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول /مانیٹرنگ روم تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس میں سینئر افسران وسٹاف 127گرڈ اسٹیشنز 1200سے زائد 11کے وی فیڈرز پر بجلی کی ترسیل، سسٹم پر آنے والے فالٹس اور ان کے فوری ازالے کی مانیٹرنگ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں