اسلام آباد، 8اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن خنجربرآمد، مقدمات درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 8مجرمان اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں سبزی منڈی، نون، کورال، بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشن اور ایک عدد خنجر برآمد کر لیا۔