ناجائز مقدمات، ناروا سلوک کیخلاف تاجروں کا مری روڈ پرمظاہرہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کے زیراہتمام پیرا فورس، فوڈ اتھارٹی، پرائس کنٹرول کمیٹی، پنجاب ریونیو اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک، ناجائز جرمانے۔۔۔
دکانیں سیل کرنے اور تاجروں پر مسلسل قائم کیے جانے والے ناجائز مقدمات کے خلاف مری روڈ لیاقت باغ چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت شاہد غفور پراچہ نے کی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے تحریر شدہ بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے ان جائز مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کی تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد شٹر ڈائون ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے۔