ایف بی آر کا لمز کے ساتھ افسروں کی تربیت کا معاہدہ

ایف بی آر کا لمز کے ساتھ  افسروں کی تربیت کا معاہدہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایف بی آر نے اپنے افسران کیلئے خصوصی پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس کی فراہمی کے سلسلے میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

تقریب میں چیئرمین ایف بی آر، ممبرایڈمن/ایچ آر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ لمز کی جانب سے سلیمان داؤد اسکول آف بزنس کے ڈین اور راوزنگ ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ سینٹر کے ایسوسی ایٹ ڈین نے شرکت کی۔ پروگرام کے تحت ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروسز کے افسران جدید ٹیکس اور کسٹمز ایڈمنسٹریشن سے متعلق اہم تکنیکی شعبہ جات میں تین ہفتوں پر مشتمل جامع کورسز کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں