پمز، ڈاکٹر رضوان تاج کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے ایف پی ایس سی سے این او سی طلب

پمز، ڈاکٹر رضوان تاج کے کنٹریکٹ میں توسیع  کیلئے ایف پی ایس سی سے این او سی طلب

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی وزارت قومی صحت نے پمز میں گریڈ 20کی پروفیسر آف سائیکاٹری کی اسامی پر ڈاکٹر رضوان تاج کے کنٹریکٹ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے این او سی مانگ لیا ہے۔

ایف پی ایس سی کو لکھے گئے مراسلہ کے مطابق ڈاکٹر رضوان تاج ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ بنیادوں پر پمز میں بطور پروفیسر آف سائیکاٹری خدمات انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر رضوان تاج کے کنٹریکٹ مدت 4جنوری 2026کو مکمل ہو چکی ہے۔ وزارتِ نے ڈاکٹر رضوان تاج کی خدمات کو مزید ایک سال کیلئے، یا مستقل افسر کی دستیابی تک (جو بھی پہلے ہو)، جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں