استقبال رمضان ،راولپنڈی شہر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

 استقبال رمضان ،راولپنڈی  شہر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی راولپنڈی شہر میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، جگہ جگہ لائٹنگ والے رمضان مبارک کے خوبصورت بورڈز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں، میٹرو بس پل کے پائی دانوں کو بھی خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے جس سے دلکش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں