آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کیلئے سیل پوائنٹ قائم

آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کیلئے سیل پوائنٹ قائم

گندم کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے خصوصی کوٹہ بھجوانے کا فیصلہ ،میانوالی ،بھکر اور خوشاب کو 100کلو کی 3800بوریاں روزانہ بھجوانے کا عمل شروع 42فیئر پرائس ،عام دوکانوں پر گرین تھیلا 900 روپے ، رمضان بازاروں میں گرین آ ٹے کا دس کلو تھیلا850روپے میں دستیاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کی مارکیٹوں میں آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کے حوالے سے خصوصی سیل پوائنٹ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں گندم کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پہلی مرتبہ خصوصی کوٹہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا کے سرکاری گوداموں میں گندم کی وافر مقدار موجو د ہیں، جس پر حکومتی ہدایت کی روشنی میں پنجاب کے دیگر اضلاع جہاں گندم کی شارٹیج ہے کو پورا کرنے کیلئے محکمہ فوڈ نے سرکاری گندم بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق میانوالی ،بھکر اور خوشاب کو مجموعی طور پر100کلو کی 3800بوریاں روزانہ بھجوانے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع سرگودھا کی 42فیئر پرائس شاپس اور عام دوکانوں پر دس کلو کا گرین تھیلا 900 روپے جبکہ رمضان بازاروں میں گرین آ ٹے کے دس کلو کے تھیلے کی850 روپے اور چینی 140روپے میں فروخت شروع کر دی گئی ہے ،اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ مظہر حسین بلوچ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں وقار یوسف کے ہمراہ ماڈل مارٹ سہولت بازار سرگودھا کا وزٹ کر کے آٹا کی سپلائی کو چیک کیااس موقع پر انہوں نے بتایاکہ گرین فوڈ افسران حافظ منیر احمد اور رانا محمد جمشید کی زیر نگرانی فلار ملوں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں چیکنگ کیلئے ضلع بھر میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں رمضان المبارک میں گرین آ ٹے کے تھیلے اور سستی چینی رمضان بازاروں اور فیئر پرائس شاپس پر وافر موجود ہوں گے ،اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کیلئے شکایت نمبر ز تمام مارکیٹوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں آ ٹے کی کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں