ڈپٹی کمشنر کا فاؤنٹین ہاؤس اور ایس او ایس ویلیج سرگودھا کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا فاؤنٹین ہاؤس اور ایس او ایس ویلیج سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے فاؤنٹین ہاؤس اور ایس او ایس ویلیج سرگودھا کا دورہ کیا اور وہاں مقیم افراد سے ملاقات کی۔فاؤنٹین ہاؤس میں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی،مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 انتظامیہ نے ادارے کے امور، علاج معالجے اور بحالی کے پروگرامز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے حوصلے کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مراکز معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ایسے اداروں کی سرپرستی حکومت کی ترجیح ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی ان کے ساتھ وقت گزارا اور کیک بھی کاٹا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں