گھر میں داخل ہو کر ماں بیٹی پر فائرنگ ،زدوکو ب کے بعدفرار

گھر میں داخل ہو کر ماں بیٹی پر فائرنگ ،زدوکو ب کے بعدفرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زمین کی خاطر گھر میں داخل ہو کر ماں بیٹی پر فائرنگ اور زدوکو ب کرنے والا مسلح شخص اہل محلہ کے آنے پر فرار ہو گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ موضع چاوہ میں ارسلان نامی شخص نے زمین کے تنازعہ پر روبینہ بی بی اور اسکی بیٹی اقدس کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم وہ بال بال بچ گئیں، ملزم انہیں زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں