رمضان 3600 زائد مساجد اور 635 امام بارگاہیں مختلف کیٹیگری میں تقسیم
6ہزار کے قریب پولیس افسران ،ملازمین،ایلیٹ فورس کے اہلکار وںکے ساتھ اور لیڈی پولیس تعینات،نماز تروایح کے اوقات میں گشت کی ٹیمیں مامور
سرگودھا(نعیم فیصل سے ) رمضان میں ڈویژن بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ ، 3600 سو زائد مساجد اور 635 امام بارگاہوں کو مختلف کیٹیگری میں تقسیم کرکے 6 ہزار کے قریب پولیس افسران ،ملازمین،ایلیٹ فورس، اضافی نفری کے ساتھ ساتھ اور لیڈی پولیس کو تعینات کر دیا گیا جبکہ ،سحری، افطاری اور نماز تروایح کے اوقات میں نگرانی کیلئے اضافی دستوں اور گشت کی ٹیموں کو مامور کیا گیا ہے ،ترجمان آر پی او عابد حسین نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں رمضان المبارک کے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ،سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں کل 3 ہزار 630 مساجد پر سیکورٹی فول پروف انتظامات کرتے ہوئے 130 مساجد کو کیٹگری اے /حساس رکھا گیا ہے جن پر 2500 سو کے قریب پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ 2400 سو سے زائد رضا کاروں کو بھی سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے ،اسطرح 635 امام بارگاہوں میں سے 30 کو کیٹگری اے /حساس میں رکھ کر 700 سے زائد پولیس افسران و ملازمین اور 2000 سے زائد رضاکار بھی سحری و نماز تراویح کے اوقات کار میں ڈیوٹی سرانجام دے گئے ، ضلع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی پی اوز کو آر پی او سرگودھا ریجن محمد آصف شہزاد خان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ماہ رمضان المبارک کے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں ، نماز تروایح کے اوقات کے وقت مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو خود چیک کریں،تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری اور آنے جانیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔