88 فیصد لائسنس کمپنیوں نے سالانہ مالیاتی گوشوارے پبلک فورم پر جاری کر دیئے
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق، فنانشل سیکٹر کی 88 فیصد لائسنس یافتہ کمپنیوں نے اپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے فنانشل پورٹل فار ان لسٹڈ کمپنیز پر جاری کیے ہیں۔
لائسنس یافتہ ان کمپنیوں کے فنانشل سٹیٹمنٹ اب عوام کی رسائی میں ہیں اور اس پورٹل پر جا کر دیکھا جا سکتا ہے ۔