سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات ،ایس بی سی اے کورپورٹ کی مہلت

سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات ،ایس بی سی اے کورپورٹ کی مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی مہلت دیدی۔

دوران سماعت ایس بی سی اے نے رپورٹ پیش کی، ایس بی سی اے حکام نے بتایا کہ پلاٹ نمبر آر سی ون 18 اے ماروک روڈ نزد وفاقی اردو یونیورسٹی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے اور اس پر کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلڈنگ کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہو رہا اور بجلی و گیس فراہم کرنے والے اداروں کو کنکشن منقطع کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، جگہ خالی کروانے کے لیے بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ درخواست گزار سید عبد الواسع نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مذکورہ پلاٹ متروکہ وقف املاک کی رہائشی جگہ کو کمرشل استعمال کے لیے غیر قانونی طور پر تبدیل کرکے تعمیرات کی جارہی ہیں۔عدالت نے  درخواست کی سماعت چار مارچ تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں