اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

اسکولوں کے نئے اوقات کار  کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن و لٹریسی سندھ نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح کے تمام سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز یہ اوقات صبح 8 بجے سے 11 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی جبکہ دوسری شفٹ 11 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں