چیئرمین نیب کی قطر کے سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

چیئرمین نیب کی قطر کے سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد نے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے اہم ملاقات کی جس میں نیب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین نیب نے قطر کے سفیر کو نیب کے قیام، مقاصد اور قومی بدعنوانی کے انسداد میں کردار کے بارے میں بریفنگ دی ۔ فریقین نے قومی احتساب بیورو اور قطر کی ایڈمنسٹریٹو کنٹرول اینڈ ٹرانسپیرنسی اتھارٹی کے درمیان فوجداری امور میں باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔ چیئرمین نیبنے امید ظاہر کی کہ تجویز کردہ ترامیم پر تبادلہ خیال کے لیے قطر کی جانب سے جلد ورچوئل اجلاس کی تاریخ موصول ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں