پاکستان پوسٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے چار افسران کو اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر ترقی دیدی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات پر سب انجینئرز/سینئر ڈرافٹس مین (بی ایس-14) کو اسسٹنٹ انجینئر (سول) بی ایس-16 کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو ترقی دی گئی ہے ، ان میں سید تنویر حسین گیلانی، ظفر اقبال، زبیر اور داؤد احمد ستی شامل ہیں۔