وفاقی وزیر معین وٹو کی بنگلہ دیشی سفیر سے ملاقات ،اقتدار کی منتقلی پر نیک خواہشات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر))وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے بنگلہ دیش کے سفارتخانے کا دورہ کیا ، بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال حسین سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی پرامن اور جمہوری منتقلی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ ایمان اور تاریخ پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ بنگلہ دیشی سفیر نے نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔