راولپنڈی میں شہری سے بدتمیزی پر کارروائی، ٹریفک اسسٹنٹ معطل

راولپنڈی میں شہری سے بدتمیزی پر  کارروائی، ٹریفک اسسٹنٹ معطل

راولپنڈی (اے پی پی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے شہری کے ساتھ ناروا سلوک کے معاملے پر اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق واقعہ سول لائن سیکٹر جھنڈا چیچی میں پیش آیا جہاں ٹریفک اسسٹنٹ نے ایک شہری کو ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر روکا۔ شہری مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کر سکا اور قانونی کارروائی کے دوران اہلکار اور شہری کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں