راولپنڈی میں 15ہزار سے زائد نگہبان کارڈ جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں رمضان المبارک کے دوران مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔۔۔۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں پندرہ ہزار سے زائد نگہبان کارڈز مستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ کارڈ کے ذریعے مستحق خاندانوں کو دس ہزار روپے نقد مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔