بیول، رمضان شروع ہوتے ہی اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

بیول، رمضان شروع ہوتے ہی اشیائے صرف  کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

بیول (نمائندہ دنیا) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بیول میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔۔۔

، گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، بازاروں میں کوئی ریٹ لسٹ مؤثر نظر نہیں آتی اور دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل جو اشیاء نسبتاً مناسب داموں دستیاب تھیں وہی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں