وزارت صحت اور پاک ای پی اے کا انسی نیرٹیر کو فعال کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد میں طبی فضلے کو تلف کرنے کیلئے نصب انسی نیرٹیر سال سے غیر فعال ہے
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی دارالحکومت میں طبی فضلے کو تلف کرنے کیلئے نصب انسی نیرٹیر ایک سال سے غیر فعال ہے ، وزارت قومی صحت اور پاکستان ماحولیاتی ایجنسی نے انسی نیرٹیر کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر زعیم کی صدارت میں طبی فضلے کے بہتر اور محفوظ انتظام سے متعلق اجلاس ہوا، پاک ای پی اے ، ڈی ایچ او اور ایف ڈی آئی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کرپا (CHE-KIRPA)میں قائم انسی نیریٹر کی بندش پر غور کیا گیا۔ متعلقہ اداروں نے متفقہ طور پر اسے فوری طور پر انسی نیرٹر کو فعال کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ متعدی طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جا سکے ۔ڈاکٹر زعیم نے اجلاس میں طبی فضلے کو درست انداز میں الگ کرنے (ویسٹ سیگریگیشن) کی ہدایات دی، اورطبی فضلے کو رنگوں کے مطابق تھیلوں کے استعمال کے نظام (کلر کوڈنگ) پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔