اسلام آباد، 24اشتہاریوں سمیت 41جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 24اشتہاریوں سمیت 41جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزموں کے قبضہ سے منشیات، 10پستول معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 24مجرمان اشتہاریوں سمیت 41جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کمپنی، شالیمار، گولڑہ، سمبل، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، ہمک، بہارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 421گرام آئس، 145گرام ہیروئن، 110گرام چرس، 210بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 10عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں