ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک پار کرنیوالی 7سالہ بچی کو کچل دیا

 ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک پار کرنیوالی 7سالہ بچی کو کچل دیا

حادثہ آ ئی جے پی روڈ پر پیش آ یا ، معصوم خوشبوموقع پر چل بسی

 راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی آئی جے پی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے سات سالہ بچی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق خوشبو نامی بچی سڑک عبور کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک ٹریکٹر ٹرالی نے اسے بری طرح کچل دیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی کے بعد میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی اور ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں