دوست کا قاتل ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ جاتلی پولیس نے اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔
ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور لاش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال پہنچایا، ملزمان نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کے دوست اور کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔