آزادکشمیر:قائمہ کمیٹی کا منصوبوں بارے تسلی بخش جواب نہ دینے پر اظہار برہمی

 آزادکشمیر:قائمہ کمیٹی کا منصوبوں بارے  تسلی بخش جواب نہ دینے پر اظہار برہمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں شاہرات کے جاری و مکمل شدہ منصوبوں کے آڈٹ کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں کرنل (ر) وقار احمد نور، اظہر صادق اور محکمہ شاہرات کے متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران محکمہ شاہرات کے افسران کی عدم تیاری پر کمیٹی ارکان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے میرپور ڈویژن کے ایکسئین کو اجلاس سے واپس بھیجتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ دوبارہ پیش ہوں۔ کمیٹی نے چار سال سے زیر التوا سڑک منصوبے کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شدید تشویش ظاہر کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں