آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت تنظیماتِ اہلِسنّت کا 6 مارچ کو یومِ سوگ منانے کا اعلان
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) تنظیماتِ اہلِسنّت پاکستان کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی صدارت میں ہوا۔۔۔
جس میں ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز، پاک افغان سرحدی کشیدگی، مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی سنگین صورتحال پر غور و خوض کیا گیا ۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہو ئے 6 مارچ کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ۔