تبادلہ کرنے پر سی ای او میونسپل کارپوریشن پر قاتلانہ حملہ
حملہ کرنے وا لا کلرک گرفتار،مقدمہ درج ، تفتیش شروع کر دی گئی
راولپنڈی (خبر نگار)کلرک نے تبادلہ کرنے پر سی ای او میونسپل کارپوریشن راولپنڈی علی عمران پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ کلرک عبد الباسط نے پستول سے مسلح ہوکر دھمکی دی کہ میرا ٹرانسفر آرڈر واپس لو ورنہ جان سے مار دوں گا ۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ۔ قاتلانہ حملہ عبدالباسط نامی کلرک اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے آفس میں داخل ہو کر کیا تھا۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔