کسان دوست اقدامات برآمدات میں اضافہ کرینگے :سرفرازبگٹی

 کسان دوست اقدامات برآمدات میں اضافہ کرینگے :سرفرازبگٹی

847 کسانوں کو 3.2 ارب کے بلا سود قرضے فراہم کیے :وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایساپروگرام شروع کیا:کسان

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں مہمان خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گرین پاکستان انیشیٹیو کے دوسرے مرحلے کے تحت 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے ۔پہلے مرحلے میں 257 کسانوں کو 685 ملین روپے کے بلا سود قرضے دیئے گئے تھے ، جو کامیاب ثابت ہوئے ، اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسان دوست اقدامات زراعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے اور صوبے کی خوشحالی کو مستحکم کریں گے ۔کسانوں نے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایساپروگرام شروع کیا، اس سے غریب کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جی پی آئی کی سہولت کاری سے کسانوں میں بلا سود زرعی قرضے تقسیم کرنا حکومتِ بلوچستان کا ایک شاندار اقدام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں