دشمن مسلم ممالک کو ختم کرنے کے درپے ،علامہ ساجد نقوی

دشمن مسلم ممالک کو ختم کرنے کے درپے ،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات ، خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کی ، ان کے ہمراہ شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، زاہد علی اخونزادہ اور محمد علی قائد بھی تھے ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا دشمن مسلم ممالک کو ختم کرنے کے درپے ہیں ۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں نظام انقلاب اسلامی کے ذریعے چار چاند لگائے ، انقلاب کی یہی کامیابی سامراج کو ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی ، شہید اسلام کے جانے سے عالم اسلام میں پیدا ہونے والا خلا مشکل سے پر ہو گا ۔ ایرانی سفیر نے علامہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا پرچم انقلاب اسلامی ایران سر بلند و سرفراز رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں