پولن الرجی ، مفت طبی کیمپ آج آبپارہ کمیونٹی سینٹر میں لگایا جا ئیگا

پولن الرجی ، مفت طبی کیمپ آج آبپارہ کمیونٹی سینٹر میں لگایا جا ئیگا

ماہر طبی عملہ مفت الرجی ٹیسٹ، ادویات اور رہنمائی فراہم کریگا ،ڈی ایچ او

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے زیر انتظام تین روزہ پولن الرجی سے بچاؤو علاج کے حوالے سے مفت طبی کیمپ آ ج آبپارہ کمیونٹی سینٹر میں لگایا جا ئیگا ۔کیمپ میں شہریوں کو ماہر طبی عملے کی نگرانی میں الرجی ٹیسٹ، مفت ادویات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی اور پولن الرجی کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کیا جائے گا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے مطابق پولن الرجی میں عام طور پر چھینکیں، ناک بہنا، آنکھوں میں خارش یا پانی آنا اور سانس لینے میں مشکلات جیسی صورتحال کا سامنا رہتا ہے جنہیں بروقت معلومات اور مناسب احتیاطی اقدامات سے کم کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں