اسلام آباد،32اشتہاریوںسمیت 47جرائم پیشہ افراد گرفتار
1245گر ام آ ئس،1050گرام چرس، 10پستول معہ ایمونیشن برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 32 اشتہاریوں سمیت 47 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1245گر ام آ ئس،1050گرام چرس اور مختلف بو ر کے 10 پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ کارروائیاں تھا نہ تر نول، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ نیلور، تھا نہ بہا رہ کہو، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھا نہ بنی گا لا پولیس ٹیموں نے کیں ۔ اشتہا ریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 32مجرموں کو حراست میں لیا گیا ۔