ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ،اسلام آباد ہا ئیکورٹ بار

 ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ،اسلام آباد ہا ئیکورٹ بار

عالمی برادری جارحیت کی مذمت کر ے ، ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرا ئے ، اعلامیہ

 اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فوجی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔سیکرٹری بار بیرسٹر قاسم نواز عباسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، عالمی برادری جارحیت کی مذمت کر ے اور ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرا ئے ، کسی خودمختار ریاست کے خلاف بغیر کسی قانونی جواز کے طاقت کا استعمال اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ کسی قومی رہنما کو بیرونی فوجی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنانا نہ صرف ایک قوم پر حملہ ہے بلکہ بین الاقوامی قانونی نظام کی بنیادوں پر بھی ضرب ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں