صدر زرداری کا مشترکہ اجلاس سے خطاب جمہوری اقدار کا عکاس ، فیصل ممتاز راٹھور
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے۔۔۔
کہا صدرِ مملکت کا خطاب قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کا عکاس ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا تاکہ عوامی مسائل کے حل اور قومی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔