اسلام آباد میں نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ مہم کا باقاعدہ آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اسلام آباد میں نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
یہ مہم یونین کونسل کی سطح پر حکمتِ عملی کے تحت شروع کی گئی ہے جس کا مقصد تعلیم تک ہمہ گیر رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔