ستھرا پنجاب:ناقص صفائی انتظامات: مانیٹرنگ ٹیم نے بھانڈا پھوڑ دیا

ستھرا پنجاب:ناقص صفائی انتظامات: مانیٹرنگ ٹیم نے بھانڈا پھوڑ دیا

مشن کی تکمیل کو بہتر بنانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی رپورٹنگ ٹیم نے پنجاب حکومت کو سینکڑوں پلاٹس میں صفائی کی ناقص صورتحال بارے آگاہ کردیالاہورشیخوپورہ ،قصور ،ننکانہ ،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،ملتان ،گجرات سمیت دیگر اضلاع کی مانیٹرنگ رپورٹ ،متعلقہ افسر کا کیس اینٹی کرپشن میں بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (عمران اکبر)لاہور سمیت صوبہ میں ستھرا پنجاب مشن کے چرچوں کے ساتھ نقائص سامنے آ گئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رپورٹنگ ٹیم نے پنجاب حکومت کو سینکڑوں پلاٹس میں صفائی کی ناقص صورتحال بارے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب رپورٹنگ ٹیم نے صفائی صورتحال پر تصویری ثبوتوں کو پنجاب حکومت کو جمع کرادیا،لاہورشیخوپورہ ،قصور ،ننکانہ ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،ملتان ،گجرات سمیت دیگر اضلاع کی مانیٹرنگ رپورٹ جمع کرائی گئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مشن کی تکمیل کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا،ستھرا پنجاب مشن میں متعلقہ علاقے کی صفائی بہتر نہ ہونے پر متعلقہ افسر کا کیس اینٹی کرپشن میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، ستھرا پنجاب صفائی کے نقائص کو فوری حل کرنے کے لئے دائرہ کار وسیع بنایا جائے گا ،فنڈز کے استعداد کار بڑھانے اور سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،ستھرا پنجاب مشن کو وزیر بلدیات ذیشان رفیق ملک ،سیکرٹری بلدیات ،ڈی جی ستھرا پنجاب دن رات محنت کر کے چلا رہے ہیں ،وسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی ٰرپورٹنگ ٹیم نے پنجاب حکومت کو ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں